غذائی تحفظ کیلئے حکومت ، ادارے اور عوام باہمی کوششوں سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں :وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلب اور رسد میں عدم توازن کی وجہ سے خوراک کا بحران دنیا بھر میں امن وامان کے مسائل پیدا کرسکتا ہے ۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے عالمی یوم خوراک کے موقع پر جاری پیغام میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غربت ختم کرنے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ، خوراک ہر دور میں انسان کی بنیادی اور لازمی ضرورت رہی ہے ، آج بھی اہم مسائل میں سے ایک خوراک کا مسئلہ ہے ، غذائی تحفظ کیلئے حکومت ، ادارے اور عوام کی باہمی کاوش مسئلہ کو حل کرسکتی ہے ، غربت اور خوراک تک عدم رسائی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو غریب طبقے کی پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ کر کے ان کی آمدن بڑھانے کا سبب بنیں ۔