اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و ذراعت کی اپیل پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی 16اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا جارہا ہے، جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور ذراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی، اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال 16اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا 70فیصد حصہ خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔