اسلام أباد: (اسد حیدری) اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر طاہر جمال کا سہالہ کے معروف بیکرز، فوڈ پواٸنٹس، چکن میٹ شاپس پر چھاپے
فرض شناس انسپکٹر نے صفاٸی کی انتہاٸی ناقص ابتر صورتحال، زاہدالمعیاد مضر صحت، غیرمعیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس بیکرز کے خلاف کارواٸی کرتے ہوئے چالان کردٸیے عوامی حلقوں نے فوڈ انسپکٹر طاہر جمال اور اسلام أباد انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے پرزور مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے مضر صحت ناقص اشیإ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارواٸی کی جاٸے
تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد کی خصوصی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر طاہر جمال اسلام أباد فوڈ ٹیم نے رورل ایریا سہالہ کے علاقوں میں مضر صحت اور غیرمعیاری اشیإ زاہد المعیاد فروخت کرنے والوں صفاٸی کے انتہائی ناقص اور ابتر صورتحال حفظان صحت کے اصولوں کی سرعام خلاف ورزیوں پر وسیم بیکرز، ڈأن بیکرز، البیک پیراڈأٸز، من و سلوی پکوڑا سموسہ شاپس دیگر چکن مٹن شاپس نیو کشمیر ہوٹل، خٹک تاج محل ہوٹل اور دیگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان بنا دیے