ہرارے…. خشک سالی کے باعث زمبابوے کے تقریباً 25لاکھ افراد کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ یہ بات لوکل گورنمنٹ کے منسٹر ساویور کسوکوویرے نے بتائی۔
قبل ازیں حکام نے اندازہ لگایا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ ملین افراد کو کھانے پینے کی اشیاءکی قلت کا سامنا ہے۔ملکی وزیر زراعت جوزف مادے نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے تاہم زمبابوے کے عالمی ڈونرز کے ساتھ روابط سن 2000 میں اس وقت سے خراب ہیں جب صدر رابرٹ موگابے کی لینڈ ریفارمز کے نتیجے میں مغربی ممالک نے زمبابوے پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔