لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )سرکاری سکولوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے تمام دعوے کھوہ کھاتے گورنمنٹ سکول جاتریہ خورد میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہیں سروے اور تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکول کی دیواروں پر کوئی خار دار تاریں نہیں ہیں اور نہ ہی سیکورٹی کیمرے ہیں بلکہ ستم یہ ہے کہ سکول کے بچوں کے پاس سکول کی چابی ہوتی ہے وہ صبح آکر سکول کھولتے ہیں اور ٹیچر ز بعد میں آتی ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ای ڈی او ایجوکیشن سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس سکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اسے سیکورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کا پابند بنایا جائے کسی وقت بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوسکتا ہے بچے یہاں پر بالکل غیر محفوظ ہوتے ہیں