Footage of the attack on the professor’s home surfaced
پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ نے نوٹس جاری کرنے اور ہاسٹل سے نکالنے پر پروفیسر کی گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے توڑدیے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات گئے دو نوجوان پروفیسرعابد چودھری کے گھر کے باہر پہنچے، منہ چھپاکر حملہ کرنے والے افراد میں سے ایک نے اگلی اسکرین اور دوسرے نے پچھلی جانب سے گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر فرار ہوگئے۔پروفیسر عابد چوہدری کی طرف سے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حملہ آور سکندر اور ارسلان نامی طالب علم تھے، جنہیں مس کنڈکٹ کی بناپر نوٹس جاری کرکے انھیں ہاسٹل سے نکالا گیا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔