ماسکو; سابق عالمی چیمپئن سپین آج ایران کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گا، ناکامی سپینش ٹیم کو عالمی کپ سے باہر کرسکتی ہے، پرتگال کا مراکش اور یوراگوئے کا سعودی عرب سے مقابلہ ہوگا۔
فٹبال ورلڈ کپ میں آج تین میچ ہوں گے۔ شام پانچ بجے پرتگال کا مراکش سے مقابلہ ہوگا، کامیابی پرتگال کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دے گی، رونالڈو نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔
شام آٹھ بجے سعودی عرب کو مضبوط یوراگوئے کا چیلنج درپیش ہوگا، ورلڈ کپ میں اِن رہنے کیلئے سعودی ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔ پہلے میچ میں سعودی عرب کو روس نے پانچ صفر سے ہرایا تھا جبکہ مصر کو ہرا کر یوراگوئے کے تین پوائنٹس ہیں۔
دو ہزار دس کی چیمپئن سپین کا رات گیارہ بجے ایران سے ٹاکرا ہوگا۔ ناکامی سپینش ٹیم کو گھر کی راہ اور جیت ایرانی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ سپین کا پرتگال سے پہلا میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔