اسلام آباد( یس اردو نیوز) امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر راولا کوٹ آزاد کشمیر کے طلبا وطالبات نے انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کر کے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے عملے کے دل جیت لیے۔ امریکی سفارتخانہ کی طرف سے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک طالبہ سرسبز لان میں گھاس پر پاکستان اورامریکہ کے جھنڈے بنائے بیٹھی ہے اورعقب میں امریکہ کی طرف سے ہائی سکول کے طلبا وطالبات کیلئے شروع کیے گئے مائیکروسکالرشپ پروگرام کا بینرآویزاں ہے۔ اس موقع پر “سٹے ہوم ایکسس” طلبا وطالبات نے امریکہ کی تاریخ، ثقافت اور روایات کے بارے میں گفتگو کی۔
For America’s #IndependenceDay, Stay-Home Access students in Rawalakot discussed U.S. history, culture, and traditions. Stay-Home Access is a two-month online English program offered to 2,600 Pakistani high school students in our English Access Microscholarship Program. #July4