چار برس قبل سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی پیش گوئی اور دعا کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چار سال قبل جب شہزادہ محمد بن سلمان کو کابینہ میں وزیر مملکت کا منصب سونپا گیا تو انہوں نے اس وقت کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔حلف لینے کے بعد شاہ عبداللہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے۔واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ ولی عہد مقرر کردیا ہے۔