counter easy hit

آئیڈیاز 2016میں 9 ممالک پہلی بارشریک

For the first time 9 countries participating in IDEAS 2016

For the first time 9 countries participating in IDEAS 2016

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 ء میں پاکستان اپنی دفاعی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے، اس سال 9 نئے ملک نمائش شرکت کررہے ہیں، نمائش میں چین ، ترکی اور روس کی بڑی کمپنیوں کے اسٹالز بھی فوکس کئے جارہے ہیں ۔

کراچی میں 4 روزہ آئیڈیاز دفاعی نمائش شروع ہوگئی ہے ، نمائش میں پاکستان کے جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے، الخالد ٹینک، طیارہ شکن توپیں، بحری جہاز، گاڑیاں، ڈرون، رائفلز، پسٹل، وردیاں اور دیگردفاعی سامان پیش کیاجارہا ہے۔

پاکستان کا اسلحہ دنیا میں اپنی صلاحیت اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے، حکومت کے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن ادارے کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاکستان نے دنیا بھر میں 35 سے زائد ممالک کو اسلحہ، طیارے اور ایمونیشن فروخت کیا ہے۔

نمائش کے ساتھ سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ،اسکے علاوہ نمائش کے دوران بی ٹی بی میٹنگ کا انعقاد بھی ہوگا اور یاداشتی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

امید کی جارہی ہےکہ نمائش سے پاکستانی ادارے دنیا کے ساتھ تعلق بڑھاسکیں گے اور ایکسپورٹ کے آرڈرز حاصل کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website