counter easy hit

‘چیمپئنز ٹرافی میں پہلی مرتبہ جدید الٹرا ٹیک بیٹ استعمال ہونگے’

معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بیٹس کے ہنڈلز میں خصوصی طور پر تیار کردہ سنسر نصب کیے ہیں جوکہ بیٹ کی سپیڈ ، بیک لفٹ زاویے سمیت متعدد رازوں سے پردہ فاش کریں گے۔

For the first time will use the Altra Tech Bat' in champions trophy

For the first time will use the Altra Tech Bat’ in champions trophy

لاہور; چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ بلے باز الٹرا ٹیک بیٹ استعمال کریں گے جس سے بیٹ کے زاویے اور دیگر تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ بلے باز الٹرا ٹیک بیٹ استعمال کریں گے ، ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن رائے ، الیکس ہیلز اور بین سٹوک شامل ہیں ۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بیٹس کے ہنڈلز میں خصوصی طور پر تیار کردہ سنسر نصب کیے ہیں جوکہ بیٹ کی سپیڈ ، بیک لفٹ زاویے سمیت متعدد رازوں سے پردہ فاش کریں گے۔ ایسی ٹیکنالوجی اس سے قبل پہلے کبھی استعمال نہیں کی گئی ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کرکٹ کے مداحوں کو اس تفصیلات میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ اس ٹیکنالوجی سے جہاں شائقین مستفید ہوں گے اس کے ساتھ ایسے نوجوانوں کے علم بھی اضافہ ہوگا جوکہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانا چاہتے ہیں ، اس سے کوچنگ سٹاف بھی فائدہ اٹھائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website