پولیس نے بھٹ شاہ میں معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین کی کار میں زبردستی بیٹھنے والے مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز اس وقت پیش آیا جب لطیفی راگ کی تقریب میں عارفانہ کلام پڑھنےکےبعد عابدہ پروین اپنی کارمیں بیٹھ کر واپس جارہی تھیں۔
اس دوران ایک مشکوک شخص اچانک کارکا دروازہ کھول کر بیٹھ گیا ،نوجوان کے اچانک بیٹھنے پر عابدہ پروین نے شورمچا دیا جس پر پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال کے مطابق زیرحراست شخص حیدرآباد کا رہائشی ہے اورعابدہ پروین کا پرستار ہے۔