پشاور : پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 78 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 18 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن ریگی للمہ اور ناصر باغ کے علاقوں میں کیاگیا۔ جہاں سرچ آپریشن کے دوران 18 افغان باشندوں سمیت 78 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد سے 8 پستول، 5 شارٹ مشین گنز اور 2 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔