کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
Forces operations in Afghanistan killed, 48 fighters
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36 طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہو ئے ہلاک ہونے والوں میں6 مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں جب کہ صوبہ غزنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک اور3 زخمی ہوئے ہیں حملے میں کوئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب ضلع خم آب کے گورنراحمد خان کے مطابق طالبان جنگجوئوں نے گزشتہ روز ضلع پرقبضہ کیا اور تاحال علاقہ ان کے قبضے میں ہی ہے تاہم انھوںنے مزید تفصیلات کے بغیر بتایا کہ طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد افغان فورسز پیچھے ہٹ گئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ضلع خم آب پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تاحال جھڑپ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران طالبان جنگجوئوں نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے 4 اضلاع پر قبضہ کیا تھا۔