counter easy hit

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا ستمبر38.2 فیصد گرگئی

Foreign direct investment fell 38.2% in July-September

Foreign direct investment fell 38.2% in July-September

کراچی: پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سال بہ سال 15کروڑ 40لاکھ ڈالر کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے ستمبر2016 تک 24 کروڑ 93 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40کروڑ 33لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 38.2فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) میں شدید کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز کی مالیت 66کروڑ 75لاکھ ڈالر جبکہ آؤٹ فلوز 26 کروڑ 42لاکھ ڈالر تھے تاہم رواں مالی سال کے دوران ایف ڈی آئی کی آمد(انفلوز) کی مالیت 32کروڑ 29لاکھ ڈالر کمی سے 34کروڑ 47لاکھ ڈالر جبکہ انخلا (آؤٹ فلوز) کی مالیت 9کروڑ 53لاکھ ڈالر رہی، ستمبر 2015کے مقابلے میں ستمبر 2016کے دوران ایف ڈی آئی کی مالیت 2 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم رہی، ستمبر 2015 میں 16کروڑ 26لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم گزشتہ ماہ ایف ڈی آئی کی مالیت 13 کروڑ 67لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2016کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 42کروڑ 51لاکھ ڈالر (53.6فیصد) کمی کے ساتھ 36کروڑ 81لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 79 کروڑ 32لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری 3کروڑ 45لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ27 کروڑ 73لاکھ ڈالر رہی جو جولائی تا ستمبر 2015 میں 31کروڑ 18لاکھ ڈالرتھی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منفی 9 کروڑ 15لاکھ ڈالر تھی رواں مالی سال مثبت 2کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی، غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 48کروڑ 13لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 9کروڑ ڈالر تک محدود رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہماہی سے 39کروڑ ڈالر کم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website