counter easy hit

غیرملکی فنڈںگ کیس: تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے الزامات مسترد کردیے

تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے ممنوع و غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے بیرون ملک سے فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔

Foreign funding case: Tehreek-e-Insaf dismissed the allegations of Hanif Abbasi

Foreign funding case: Tehreek-e-Insaf dismissed the allegations of Hanif Abbasi

غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جب کہ درخواست گزار نے اپنے الزامات ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیے۔ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے فنڈ ریزنگ کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے حنیف عباسی کے ممنوع و غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کردیے۔   پی ٹی آئی کی جانب سے جواب کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم دوہری شہریت رکھنے والوں سے فنڈز اکٹھے کیے گئے، فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈ ممنوع یا غیرملکی نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، آئین پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا گیا جب کہ پی ٹی آئی پر الزام لگایا گیا کہ غیرمسلموں سے ممنوع اور غیرملکی فنڈنگ لی گئی، حنیف عباسی نےیہ الزام لگا کر پاکستان کی اقلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا جب کہ اعلیٰ عدلیہ کے ایک عظیم جج کا تعلق بھی اقلیت سے تھا۔ تحریک انصاف نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی تاہم دونوں جماعتوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم پی ٹی آئی عدالت کو تفصیلات فراہم کرچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website