وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کو خط
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو اپنے 24 فروری کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی توجہ ھندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں
بھارتی طیاروں نے لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد سیکٹر سے پاکستانی حدود میں در اندازی کی جنہیں پاکستانی ائیرفورس نے، بھاگنے پر مجبور کر دیا ھندوستان کی طرف سے کی جانے والی در اندازی، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ایک جارحانہ اقدام ہے اور پاکستان حق حفاظت خود اختیاری” کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی ھندوستان نے، دانستہ طور پر محض سیاسی مقاصد کے لیے اپنے جنگی جنون کا مظاہرہ کیا ہے دوسری طرف پلوامہ واقعہ کو بنیاد بنا کر نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی ھندوستان کی جارحیت خطے کے امن و امان کیلئے خطرہ بن چکی ہے میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں دی گئی، شرکت کی دعوت واپس لیں بصورت دیگر ہمیں اجلاس میں شرکت کے فیصلہ پر نظرثانی کرنا پڑے گی میری گذارش ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں