وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے اہم گفتگو
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ہم بے حد شکر گزار ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے
یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کر رہے تھے آج ان کی سنی گئ ہے
میں اپنی طرف سے پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے