اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ کرغزستان مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ نے بشکک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران ان کی ملاقاتیں چین ،روس ،قازقستان،کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر خارجہ نے صدر کرغزستان سے بھی ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ،ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ نے بشکک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے
بھی خطاب کیا