counter easy hit

ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین سمیت اہم قومی شخصیات کا مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد(یس اردو نیوز) قومی وبین الاقومی شخصیات کی طرف سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلیے دعاﺅں اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے جبکہ قومی شخصیات میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعائیں دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگ زیب نے بھی وزیر خارجہ کو فون کیا۔ اپنی اور اپنی والدہ طاہرہ اورنگزیب کی طرف سے وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی۔ اس کے علاوہ رحیم یار خان سے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سیّد مرتضیٰ محمود، سابق ایم این اے (جے ڈی اے، سندھ) سیّد کاظم علی شاہ اور سابق سیکورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) محمود درانی نے بھی وزیر خارجہ کے ساتھ بذریعہ فون رابطہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے ملائیشین وزیر خارجہ سمیت ان تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلیے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website