counter easy hit

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیرکے دورے کے دوران مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کے مشیر معید یوسف بھی ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ نے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں 5 اگست کو یوم استحصال کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پوری پاکستانی قوم، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ اس سے قبل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی اور مظفرآباد کا دورہ کیا۔ سیکٹر چری کوٹ کے دورے کے موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک اور معید یوسف بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر عسکری حکام کی طرف سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جو مرضی فیصلے کر لے کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا پوری قوم کشمیریوں کی جوانمردی اور بہادری پر فخر کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website