counter easy hit

اقوام متحدہ نے نہایت کامیابی سے اصولوں پردنیا کو چلایا مگر فلسطین اورکشمیر کے معاملے میں فیل ہوگئی، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اقوام متحدہ نے بھوک، وبائی امراض، غربت، ماحولیاتی مسائل،اسلحہ کی دوڑ وغیرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطرہ خواہ کام کیا مگر ادارے کی ناکامیاں کشمیر،فلسطین کے تنازعات کی صورت میں بہت لمبے عرصے سے سامنے ہیں۔نسل پرستی، زینو فوبیا اوراسلاموفوبیا کے خلاف جس قدر کام کیا جاسکتا تھا اتنا نہیں کیا گیا۔اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر جنرل اسمبلی وولکن بوزکیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خطاب کی دعوت دی،کا کہنا ہے کہ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 75ویں اجلاس سے وزیرخارجہ نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانا ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے ادارے کیلئے پاکستان کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی ایک تاریخی موقع ہے، برتری کے غلط نظریات کی راکھ سے اقوام متحدہ کی امید نے جنم لیا، آج یو این کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنے کا دن ہے، یہ باوقار انداز میں خود احتسابی کا موقع بھی ہے، اقوام متحدہ کے ادارے کے وجود نے تاریخی ضروری تقاضا پورا کیا تھا،ضروری تقاضا تھا آئندہ نسلوں کو جنگ کےعفریت سے بچایا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج خوش کن اتحادکی خوشنیاں منانے کا موقع ہے،یہ باوقار انداز میں خوداحتسابی کا موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنے کا موقع ہے،ادارےکی کامیابیوں کے ساتھ ناکامیوں کو بھی ملا کر دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیروفلسطین کے تنازعات دیرینہ واضح ناکامیوں کے مظاہر میں سے ہیں،جموں وکشمیر کے عوام سے استصواب رائے کے حق کا وعدہ کیا گیا تھا، مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے حصول کے آج بھی منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں،فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،سلامتی کونسل کے معاملے پر باہمی تعاون کم ترین سطح پر رہا، عالمی ماحول کے تحفظ،ترقی کے کلیدی معاہدے اٹھا کر پھینکے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نسل پرستانہ،فسطائی قوتیں دوسری جنگ عظیم کا مؤجب بنیں،نسل پرستانہ قوتیں غیرملکیوں،اسلام سے نفرت کی شکل میں پھر سر اٹھا رہی ہیں۔ کرونا کے حوالے سے شاہ انھوں نے کہا کہ اگرچہ کرونا کے مقابلے کے لیے بے پناہ عالمی تعاون دیکھ چکے ہیں،اقوام متحدہ بنی نوع انسان کو ایسے متحد کرنے میں ناکام رہی جیسا کیا جاسکتا تھا۔ وزیر خارنہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ادارہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کی نمائندگی کی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی پہلے سے ریکارڈ کیے گئے خطاب کی ویڈیو جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کی۔


FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, ADDRESSED, TO, 75TH, UNGA, SESSION, VIA, VIDEO, LINK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website