counter easy hit

حکومت تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور ترقی کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے، وزیرخارجہ کا عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور ترقی کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے۔ قوم کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاکستان میں خواتین یکساں طور پر شراکت دارہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس میں خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی پچیسویں سالگرہ مناتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خواتین کو حقوق کی مکمل فراہمی کے مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ پچیس سال قبل طے ہونے والے کلیدی اہداف کے حصول میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان مطلوبہ مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اور بھی زیادہ اقدامات اور کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجاگر کیا کہ قوم کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاکستان میں خواتین یکساں طور پر شراکت دارہیں۔ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور ترقی کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ ان کی بھرپور صلاحیتیں سامنے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قومی ترقی کا رُخ صنفی احساس پر مبنی ہے۔ مزید برآں احساس کے عنوان سے ہمارے غربت کے خاتمے کے لئے نمایاں پروگرام کی صورت گری ہی خواتین کو غربت سے نکالنے کے لئے کی گئی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور فروغ وزیراعظم کے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے وژن میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے جس کی بنیاد ”ریاست مدینہ“ کی مثال پر استوارہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی، انتظامی اور پالیسی کی سطح پر متعدد اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں کلیدی قائدانہ مناصب پر خواتین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کے ایجنڈے کے فروغ کے لئے پاکستانی خواتین کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ مرتب کرتے ہوئے ہماری معزز مندوب بیگم شائستہ اکرام اللہ نے آرٹیکل سولہ کی شمولیت میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین پر ہونے والے مظالم اور مصائب کو بیان کیا کہ غیرملکی قبضوں کے شکار خطوں میں خواتین کو سزا اور غلام بنائے رکھنے کے ہتھیار کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ خواتین کے حقوق پر چار عالمی کانفرنسز کا انعقاد کرچکی ہے۔ ان میں سے آخری کانفرنس1995ءمیں بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی جس میں ”بیجنگ اعلامیہ“ اور ”پلیٹ فارم آف ایکشن“ کی منظوری کے ذریعے عالمی ایجنڈے کی تیاری وتشکیل میں نمایاں کامیابی اور پیش رفت ہوئی تھی۔ ان اقدامات کو صنفی مساوات کے لئے کلیدی عالمی پالیسی دستاویز تصور کیاجاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website