counter easy hit

پاکستان غیر وابستہ تحریک کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے حوالے سے پر عزم ہے،نیم اور عالمی برادری علاقائی تنازعات کو پرامن اور جلد حل کیلئے موثر آواز اٹھائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا غیر وابستہ تحریک سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)نیم اور عالمی برادری علاقائی تنازعات کو پرامن اور جلد حل کیلئے موثر آواز اٹھائے، یہ جنوبی ایشیا اور وسط ایشیائی پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان غیر وابستہ تحریک کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے حوالے سے پر عزم ہے۔ہمیں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے، اس عالمی وبا اور ٹیکنالوجی سے وابستہ چیلنجز کا مقابلہ موثر انداز میں کرنا ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو غیر وابستہ تحریک کی وزرا خارجہ کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک کے بنیادی اصولوں اور امن، مساوات، باہمی تعاون، اور سب کیلئے بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نےان تمام ریاستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنہوں نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی عالمی چیلنج کے دوران دنیا ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہی ہے،قوموں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی ایک نئی دوڑ کو جنم دیا ہے۔باہمی تضادات بڑھتے اور پھیلتے چلے جا رہے ہیں۔یکطرفہ اقدامات، عسکری اور اقتصادی جبر، ظالموں کے ظلم میں روزافزوں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔سائبر سیکورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انتشار انگیز ٹیکنالوجیز کے معرض وجود میں آنے کے ممکنہ خطرات نے عدم مساوات کی شرح میں اضافہ اورکرونا عالمی وبا نے ان تمام چیلنجز کو یکجا کر دیا ہے اور عالمی نظام میں موجود خامیوں کو بھی آشکار کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہم بینڈونگ اصولوں کو اپنانے کی پینسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں آج ہمیں ان اقدار کی پاسداری کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ،ہمیں اپنے بنیادی اصولوں کو ٹھوس عملی اقدامات سے مستحکم بنانا ہو گا۔ ہمیں اقوام متحدہ اور نیم کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے جارحانہ اقدامات سے اجتناب کرنا ہو گا دوسروں کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا ہو گا۔ ہمیں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے، اس عالمی وبا اور ٹیکنالوجی سے وابستہ چیلنجز کا مقابلہ موثر انداز میں کرنا ہو گا۔امن و سلامتی کو درپیش ان خطرات کا سد باب کرنا ہو گا جو کشیدگی کا سبب بنتے ہیں جن میں غیر ملکی قبضہ، فوجی مداخلت اور حق خود ارادیت سمیت حقوق کی ادائیگی سے انحراف شامل ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی موجودگی کے باوجود، مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کو ان کے جائز حقوق کی عدم دستیابی پر گہری تشویش ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو جبراً کچلا جا رہا ہے اور یہی صورت حال فلسطین کی ہے نیم اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان تنازعات کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق، انصاف کے اصولوں پر مبنی، پرامن اور جلد حل کیلئے موثر آواز اٹھائے – یہ جنوبی ایشیا اور وسط ایشیائی پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو” نگورنو کاراباخ” میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرگہری تشویش ہے، پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نیم کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے حوالے سے پرعزم ہے۔پاکستان، اس موومنٹ کے بنیادی سنہری اصولوں اور امن، مساوات، باہمی تعاون، اور سب کیلئے بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website