اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشتگردانہ حملہ قابلِ مذمت ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔