اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان اور سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں شخصیات کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا – مخدوم شاہ محمود قریشی نے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔وزیر خارجہ کی مرحومین کیلئے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی ۔واضح رہے کہ رحلت فرمانے والی دونوں سیاسی شخصیات کا تعلق مدینہ اولیا ملتان سے تھا