افریقہ میں پاکستانی تجارت کو فروغ۔۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کینیا روانہ
اسلام آباد(رپورٹ ۔۔اصغر علی مبارک سے )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے افریقی ممالک تجارتی تعلقات استوار کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ سال کے آخر میں اسلام آباد میں افریقی ممالک کے سفیروں کی کانفرنس بھی منعقد کی گئی تاکہ افریقہ کے ممالک میں تجارت کو ترقی مل سکے ۔اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہےاس عمل کو متحرک وفعال کرنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے دورے پر روانہ ہو گئےکینیا روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک آزاداورخودمختارخارجہ پالیسی کےلیےمعاشی استحکام لازم ہے، وزارت خارجہ نےمعاشی سفارت کاری کوبطوراصول اپنایا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ حکمت عملی تبدیل کرتےہوئےافریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، دو روزہ انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا،امیدہےکانفرنس سے پاکستان کےلیےبہترثمرات سامنے آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سےملاقات کروں گا، کوشش ہوگی کانفرنس سے افریقی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں، کانفرنس میں افریقی ممالک میں موجود ہمارے سفراء شریک ہورہے ہیں ، امید ہے کانفرنس سے پاکستان کےلیےبہترثمرات سامنے آئیں گے۔