اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کی روحانی اور دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر خارجہ نے مرحوم نے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا ۔ انہوں نے پیر سیّد عبدالحق گیلانی کے انتقال پرملال پر ان کے لواحقین، مریدین، معتقدین اور وابستگان گولڑہ شریف کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔