اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جو گزشتہ روز کورونا سے متاثر ہوئے تھے ان کو راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا اور14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملکی اوربین الاقوامی شخصیات اورسفارتخانوں کی طرف سے ان کی مزاج پرسی اور اچھی صحت کیلئے دعائوں اورنیک تمنائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے تمام قومی اوربین الاقوامی شخصیات ، سفارتخانوں اور پارٹی رہنماوں اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جن دوستوں بزرگوں، بھائیوں، پارٹی راہنمائوں نے میری بیماری کی خبر سن کر تشویش کا اظہار کیا اور میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور مسلسل کر رہے ہیں ۔میں ان کابہت مشکورہوں۔باب القریش ملتان کے اعلامیہ کے مطابق مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزیدکہاکہ میں ان تمام احباب کا بھی انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے بذریعہ ٹیلی فون کالز اور میسجز میری خیریت دریافت کی اور حوصلہ بڑھایا ۔اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاو¿ں کی بدولت میری صحت میں بہتری آرہی ہے۔اللہ پاک ہم سب کاحامی و ناصر ہو اورہمیں ہر آفت، پریشانی اور بیماری سے محفوظ رکھے آمین۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسلام آباد کے تمام سفارتخانوں کے ڈینز اور تمام سفارتی کارپس کی طرف سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیلئے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کی دعائوں پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیرخارجہ خود کو توانا اور مضبوط محسوس کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں اپنی رہائشگاہ سے ادا کر رہے ہیں۔
We thank the Dean and the entire Diplomatic Corp based in #Islamabad for their best wishes for the early recovery and good health of Foreign Minister @SMQureshiPTI
.
FM remains strong & energetic during this period & continues to discharge his responsibilities from home.
We are grateful to our dear friends @CathayPak
and people of #China for their heartfelt condolences and sympathy at the tragic train accident in Punjab province of #Pakistan.
دوست ملک چین اور چینی عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے چینی سفارتخانے کی طرف سے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیا پر اظہار ہمدردی اور رنج وغم کے اظہار پر عظیم دوست ملک چین اور اسکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی شکرگزار ہیں عظیم تزویراتی دوست ملک چین نے ہرموقع پر پاکستانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔