وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک سر زمین کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قبل ازیں خط میں آپ کی توجہ بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے نتیجے میں خطے میں امن و سلامتی کی بگڑتی صورتحال کی جانب دلائی تھی، شاہ محمود قریشی صورتحال کی نزاکت بڑھنے پر آپ کو یہ خط ارسال کررہا ہوں بھارتی جنگی طیاروں نے 26 فروری کی صبح ایل اوسی، مظفرآباد سیکٹر کی خلاف ورزی کی اور پاک سرزمین کو نشانہ بنایا یہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا اقدام ہے جس کے خطے میں امن وسلامتی کے لئے سنگین مضمرات ہیں حکومتی حلقوں سمیت بھارت کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات اور ’دہشت گردی‘ کا راگ الاپنے کا سلسلہ جاری ہے ایسی افواہ طرازی بھارت کا وطیرہ ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹائے بھارتی حکمران جماعت پاکستان کے خلاف جارحیت، جھوٹے دعووں اور جنگی جنون پیدا کرکے بھارتی آمدہ انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے بھارتی دانستہ جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی قانون اور بین الریاستی تمام ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے پاکستان اپنے دفاع میں مناسب کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیتا ہوں کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کو فوری رکوایا جائے میرا خط سلامتی کونسل کے سرکاری ریکارڈ کے حصے کے طورپر کونسل کے ارکان کو بھجوایاجائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کی کاپی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اناتولیودونگ مبا کو بھی بھجوائی گئی ہے