counter easy hit

یوم شہدائے کشمیر پران 22 نوجوانوں کی شہادت کو سلام جس نے حق خودارادیت کے عظیم جذبہ کو آج بھی زندہ رکھا ہے، وزیرخارجہ شاہ ممود قریشی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) قابض قوت بہادر کشمیریوں کے بلند حوصلے کو نہیں دباسکتی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں  جموں و کشمیر کے اُن بائیس بیٹوں کی جرا ت و حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1931 میں آج ہی کے دن ظالم ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔  وزیر خارجہ نے کہا کہ    “حق خودارادیت” کے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے اور کوئی بھی جبر ان غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آ سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website