اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی منگل کو تین روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ نے دورے پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مصر امت مسلمہ کا اہم حصہ اور افریقہ کا گیٹ وے ہے،معاشی سفارت کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اس اہم ملک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے۔دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کروں گا۔جامعہ الازہر جانے کا ارادہ ہے ہماری خواہش ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں ان کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔مصر میں میری بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہو گی اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی میسر آئے گا۔
https://twitter.com/i/status/1361593230958198787
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر مصر روانہ
قاہرہ میں وزیر خارجہ اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات کریں گے
اس ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ pic.twitter.com/PFGy2ZSbkO
— Team SMQ (@TeamSMQ) February 16, 2021