counter easy hit

وزیرخارجہ/پاکستان کی آزادی سے پہلے کشمیریوں کے پاکستان کےساتھ الحاق کا اعتراف

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کی آزادی سے پہلے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے کشمیریوں کے عزم کااعتراف کرتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان ہرعالمی فورم پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔ چین بھی خطے میں بھارت کی شرانگیزسرگرمیوں سے ناخوش ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاموقف واضح ہے کہ وہ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ آرایس ایس کے غنڈے بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کونشانہ بنارہے ہیں اور مودی نے بھارت کاسیکولراورجمہوری چہرہ مسخ کردیاہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی مسلمانوں کے خلاف بنیادپرستی پرمبنی پالیسیوں نے بھارت کے جارحانہ اورتوسیع پسندانہ عزائم بے نقاب کردیئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ایپکس کمیٹی کااجلاس بدھ کو ہوگا جس میں لداخ میں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے سیاسی اورعسکری قیادت کوبریفنگ دی جائے گی۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو بھی کشمیر کے مسئلے کے بارے میں متفقہ پالیسی بنانے کی دعوت دی جائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے تنازعے کے حل کے لئے درست سمت میں گامزن ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website