counter easy hit

کشمیری عوام گزشتہ 72 سال سے اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی جانب سے حق خودارادیت کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پرعملدرآمد کے منتظر ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کشمیری عوام گزشتہ 72 سال سے اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی جانب سے حق خودارادیت کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پرعملدرآمد کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان، وزارتِ خارجہ کے تمام مشنز خلوص نیت سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں ،یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت 5 جنوری کے حوالے سے اہم بیان میں کہی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ،ملکی افواج، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان ہراول دستے کے طور پر ان کا موقف پیش کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزارتِ خارجہ کے تمام مشنز خلوص نیت سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں

FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, SAYS, KASHMIRIS, WAITING, FOR, 72 YEARS, OLD, PROMISE, OF, UNITED NATIONS

۔ہمیں اس حوالے سے میڈیا اور سول سوسائٹی کے تعاون کی ضرورت ہے۔میڈیا جس طرح آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز آن ائیر کر رہا ہے ان سے ہماری آواز کو تقویت ملتی ہے ،اسے حق ارادیت کی طرف قدم سمجھتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جی5 ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم انہیں بھارتی عزائم، اپنی تشویش اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارتی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے
کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کا وعدہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کا ہے ۔یہ وعدہ پچھلے 72 سال سے تکمیل کا منتظر ہے ۔بھارت نے حق خود ارادیت کے راستے میں روڑے اٹکائے، رکاوٹیں کھڑی کیں، اسے کچلنے کیلئے کالے قوانین کا نفاذ کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا لیکن حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ آج بھی اتنا ہی پختہ ہے جتنا کہ 72 سال پہلے تھا۔آج کے دن میں مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کی حق خود ارادیت کی اس اصولی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آپ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم پاکستان کی افواج، پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس اصولی موقف کی حمایت کی پاداش میں پاکستان نے بڑی قیمت چکائی ہے ۔آئے روز ہمارا بازو مروڑنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازشیں کی جاتی ہیں لیکن ہم کسی صورت اس اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی ۔ اقوام متحدہ کے مبصر مشن برائے بھارت و پاکستان کے نمائندوں کو اجازت نہیں دی جا رہی۔ان پابندیوں کے باوجود اصل حقائق کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website