counter easy hit

سیاست میں دو نکتہ نظر ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں لیکن مخالفت میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ پورا نظام متاثر ہو،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قومی اسمبلی میں احتجاج ضرور کیجیے لیکن اگر آپ اسمبلی کو غیر فعال بنا دیں گے تو کیا اس سے نظام مضبوط ہو گا یا کمزور ہو گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں دو نکتہ نظر ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں لیکن مخالفت میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ پورا نظام متاثر ہو۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ضرور کیجیے لیکن اگر آپ اسمبلی کو غیر فعال بنا دیں گے تو کیا اس سے نظام مضبوط ہو گا یا کمزور ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ کے جلسے کیلئے پوری چھٹی دی جو وہ کہنا چاہتے تھے انہوں نے کہا بلکہ کچھ زیادہ ہی کہہ دیا۔ان کے بیانیہ کی وجہ سے ان کی اپنی صفوں میں اس وقت کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ان کی پارٹی کے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ریاست مخالفت بیانیہ سے مل کی خدمت نہیں ہو رہی لہذا محتاط رہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ ان عناصر کا آلہ کار بن رہے ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں،میں آپ کی نیت پر شک نہیں کر رہا لیکن ان قوتوں کا آلہ کار نہ بنیں جو افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں اور کشمیر کے حوالے سے ہمارے بیانیے کے راستے میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج، جلسے جلوس حزب اختلاف کا حق ہے ضرور کریں لیکن اگر آپ پوری معیشت کو مفلوج بنائیں گے تو کیا اس سے نظام مضبوط ہو گا یا کمزور ہو گا؟انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا سے اشارے مل رہے ہیں کہ کرونا وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے ،پاکستان میں بھی وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ان حالات میں اگر آپ ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تو اس کا نقصان آپ کے اپنے کارکنان کو ہو گا عام شہری کو ہو گا،اس لیے ایسی حکمت عملی بنائیں جو نقصان کا باعث نہ بنے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website