اربعین چہلم شہدا کربلا کے حوالے سےوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم ویڈیو پیغام
رپورٹ:اصغر علی مبارک سے۔۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ”میری ابھی عراق کے وزیر خارجہ محمد علی حاکم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے”مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اربعین کے ویزہ کے اجراء کا مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے
“پچھلی مرتبہ بھی یہ مسئلہ سامنے آیا تھا جسے بروقت رابطہ کر کے حل کر لیا گیا اس مرتبہ بھی وہی مسئلہ درپیش ہوا”میں عراقی حکومت اور ان کی وزارت خارجہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کو قبول کیا”وہ لوگ جو اربعین کے لیے عراق جانے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے ویزا کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں ان کو ویزے جاری کر دیئے جائیں گے”یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اس سلسلے میں جو اضافی سٹاف درکار ہو گا وہ بھی عراقی سفارت خانے سے بھیجا جائے گا تاکہ ویزہ کے امور بروقت تکمیل پا سکیں”ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اس مسئلے کے مستقبل حل کیلئے کوئی باہمی متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے جیسا کہ عراق اور خلیجی ممالک کے مابین ہے تاکہ آئندہ یہ مسائل پیش نہ آئیں اور ویزہ کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے”