اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چئیرمین سینٹ کے چیمبرآئے۔ جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کیی۔ ملاقات میں اہم قومی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گوادر میں متوقع ایشیائی پارلیمانی اجلاس(اے پی اے) سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئےچئیرمین سینٹ نے اے پی اے کے انعقاد کے سلسلے میں اب تک کی جانے والی تیاریوں سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ چئیرمین سینٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو سینٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی