اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا سے متاثر ہونے پر دوست ممالک کی طرف سے نیک تنمائوں اور ان کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف اورآذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ازبکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے اپنے الگ الگ خطوط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف اور اورآذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف کا شکریہ ادا کیا