counter easy hit

پاکستان کا تھائی لینڈ میں افسوسناک حادثے پر اظہار افسوس، تھائی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ کی طرف سے تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئے انگسائو میں بس اور ٹرین کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیا پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری ٹوئٹر پیغام میں تھائی لینڈ میں بس اورٹرین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اورانکے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے تھائی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ہماری دلی ہمدردی اور دعائیں حادثے کے متاثرین کےساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں۔

Deeply saddened over loss of precious lives in tragic accident in Chachoengsao province of #Thailand.

Our deepest sympathies and prayers go out to affected families, Govt & people of Flag of Thailand.

We wish quick recovery to those injured in the accident.
@MFAThai

@PakistaninBkk

Foreign Ministry expresses deep sorrow over the horrific bus and train collision in Thailand

ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانےوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔

ریڈیو پاکستان سےگفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کےخلاف ہرظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں،اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کشمیر کے تنازع کا نوٹس نہیں لےرہی۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہورہی ہے اور مقبوضہ وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website