counter easy hit

ترجمان دفتر خارجہ کاآذر بائیجان و آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آزربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی امن واستحکام کیطرف ایک مثبت قدم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےآزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ 18 اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا ۔ امن واستحکام کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ انسانی صورتحال بہتر بنانے کی طے پانے والی شرائط کی فریقین پاسداری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرمکمل عمل اور آرمینیاکی فوج کے آزربائیجان کے علاقوں سے مکمل انخلاءپر منحصر ہے ۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہم سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں کے مطابق نگورنوکاراباخ کے حل میں آزربائیجان کے ساتھ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website