counter easy hit

دفتر خارجہ کا سلامتی کونسل کے ممبر ممالک سے بھارتی مذموم مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاملات کو میڈیا میں غلط رنگ دے کر اپنے مذموم مفاد کیلئے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے ریکارڈز کی رازداری کی خلاف ورزی اور بھارتی میڈیا کو اس مذموم مقصد کے لئے استعمال جیسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کیلئے اس کا نوٹس لیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 سینکشن کمیٹی کی جانب سے کالعدم تنظم کے نامزد کردہ ذکی الرحمن لکھوی کو گھریلو اخراجات کیلئے دی گئ چھوٹ کے بارے میں واضح کیا گیاہے کہ یہ استثنیٰ ،طے شدہ اور کمیٹی کے طریقہ کار کے مطابق دیا گیا ہے۔جمعہ کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے اس پر بات مایوسی کا اظہار کیا کہ بھارتی میڈیا کا ایک مخصوص حصہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیےپاکستان کی کوششوں پر منفی اثرات ڈالنے کے لئے غیر ضروری طور پر اس معاملے پر سیاست کر رہاہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کمیٹی کی کارروائی اور ریکارڈ کی رازداری کی خلاف ورزی اور بھارتی میڈیا کے ذریعہ ان کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیں۔ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے طریقہ کار کی صریحا خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے ، بلکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تضحیک بھی ہے

ترجمان نے بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کی جانب سے غیرضروری طورپر اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے پر افسوس کا اظہار کیا جس کا مقصداقوام متحدہ کے پابندیوں کے نظام کے تحت ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے متعلق پاکستان کی کوششوں کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ کمیٹی کی کارروائی اور ریکارڈز کی رازداری کی خلاف ورزی اور بھارتی میڈیا کو اس مذموم مقصد کے لئے استعمال کرنے کا نوٹس لیاجائے۔ ایسا غیرذمہ دارانہ رویہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نظام سے قطعی لاپرواہی کا مظہر ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ان کا مذاق اڑانے کے بھی مترادف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website