counter easy hit

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیکر مستردکردیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار  دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ راج ناتھ سنگھ نے ہریانہ میں انتخابی ریلی میں اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں، بھارتی وزیردفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہاپسندی اور طاقت کے نشے میں چُور سوچ کا عکاس ہے،  پاکستان ان بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں لہٰذا دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہریانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرلے ورنہ اس کے ٹکرے ٹکرے کردیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website