اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برصغیر کے عظیم فلسفی اور شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 143ویں یوم پیدائش پر پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یو پیدائش پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویڈیو پیغام شیئرکیا۔ ترجمان نے کہا کہ پوری قوم اقبال ڈے پرعظیم تخیل رکھنے والے قومی شاعر اور راہنما کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی طرف سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شیئر کیے گئے ٹویٹر پیغام کو بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ؒکی شخصیت پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط حوالہ ہے۔
This day marks 143rd birth anniversary of philosopher and poet Dr. Allama Muhammad Iqbal. Today, the nation pays homage to its visionary leader and national poet.#IqbalDay pic.twitter.com/NvEUe1awKt
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 9, 2020
This day marks 143rd birth anniversary of philosopher and poet Dr. Allama Muhammad Iqbal. Today, the nation pays homage to its visionary leader and national poet.
#IqbalDay