counter easy hit

بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا،بین الاقوامی سرحد پر شرانگیزی سے بھارت کو 2019 کی طرح عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا پڑ سکتا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے ہیں۔بھارتی اقدامات افغان امن عمل کو براہ راست متاثر کرینگے۔پاکستان، افغانستان میں امن کے لیے فوجی نہیں، مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا رہا ہے۔انٹر اافغان مذاکرات کا دوسرا دور پانچ جنوری کو ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہموجودہ حالات میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی بھرپور مذمّت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے ہیں۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر مہم جوئی کی کوشش میں مصروف ہے۔بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پاک فوج تیار ہے،مہم جوئی پر بھارت کو عبرتناک شکست ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانے پر تلا ہوا ہے۔بھارتی فوج نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا،خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارت فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن 2019 کی طرح بھارت کو مہم جوئی پر منہ کی کھانی پڑے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو پانچ سو سے زائد دن ہوگئے ہیں ۔ پاکستان انتناگ میں تین کشمیری صحافیوں کی گرفتاری اور ٹارچر کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مشتمل ڈوزئیر اقوام متحدہ کو دیا ہے۔ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم عالمی برادری کو بھارت کی خلاف ورزی پر آگاہ کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ کورونا وبا ءسی پیک منصوبوں پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی 2 ہزار 992 خلاف ورزیاں کیں۔بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 27 افراد شہید جبکہ 249 زخمی ہو ئے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو حال ہی میں بھارتی فائرنگ سے نقصان پہنچا۔ پاک آرمی نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو علاقے سے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے شواہد پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ پابندیوں کی 1267 کمیٹی کو بھی پیش کیااور کمیٹی کو ایک خط بھی لکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف گمراہی پھیلانے پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپین یونین، ڈس انفو لیب کی رپورٹ پر بھارت کا موثر محاسبہ کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں، لغو اور قیاس آرائیاں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کے لیے فوجی نہیں، مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ پاکستان پرامن افغانستان کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرحدی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر ہمیشہ انسانی ہمدردی کو ملحوظ خاطر رکھا۔ہندوستان نے بیشتر مرتبہ انسانی ہمدردی کے امور کا ویسا ہی جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ویزوں کے ایشو کا معاملہ بارہا پاکستان نے یو اے ای سے اٹھایا ہے۔ یو اے ای ویزا پابندیاں خاتمے میں تھوڑا انتظار ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ انٹر اافغان مذاکرات کا دوسرا دور پانچ جنوری کو ہوگا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website