counter easy hit

بھارت بالا کوٹ پراپنی بے نقاب دفاعی صلاحیت کو ذہن میں رکھ کر بات کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان دنیا کو طویل عرصے سے جوکچھ باور کرانے کی کوشش کر رہا تھا فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ نے جس میں دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا گیا ہے۔ پاکستان کے موقف کی تائید کردی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کس طرح خوددہشتگردی اور دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہےصدر اشرف غنی نے 25 اگست کو وزیراعظم پاکستان کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق تمام عدالتی احکامات پرعمل ہوتا ہے جسکی رپورٹ عدالت میں پیش کردی جاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اورعسکری رابطوں کا مقصد یہ ہی ہوتا ہے کہ کسی بھی جانب سے مس ایڈونچر سے ریاست پاکستان کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت اور مکمل طور پر تیار رہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سرکاری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورحقائق کے برعکس ہے۔ بھارت کو اپنی ‘دفاعی کمزوریوں’ کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ بھارت کے چیف آف ایئراسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھادوریا نے رواں ہفتے کے شروع میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت دو محاذوں پر جنگ کے لیے تیار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تیار ہیں اور چین کا سامنے کرنے کے لیے بہترین پوزیشن پر ہیں اور ان کے پاس ہم پر برتری حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے’۔ بھارت کو شمالی اور مغربی سرحد پر درپیش خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت دو محاذون پر چین اور پاکستان سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ بھارتی ایئرچیف نے کہا تھا کہ ‘ہم باخبر ہیں کہ وہ دونوں قریبی تعاون کر رہے ہیں اور سنجیدہ خطرہ موجود ہے لیکن اب تک کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ وہ دونوں محاذ پر جنگ کے لیے تیاری کررہے ہوں’۔ پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات آر ایس ایس-بی جے پی کے انتہا پسند نظریے اور بالادستی کی سوچ سے مغلوب ذہنیت کا عکس ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ حیرت انگیز بات ہے کہ بھارت کے سینیئر سیاسی اور عسکری رہنما خطے سمیت خود بھارت کے امن کو داو پر لگاتےہوئے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز بیانات جاری کرہے ہیں’۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی چیف کو اس طرح کی شیخی بگھارتے وقت اپنی دفاعی کمزوریوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو دنیا کے سامنے بری طرح عیاں ہوچکی ہے’۔ بھارتی دفاعی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے رواں برس چین کے ساتھ شمالی سرحد پر کئی مہینوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ بھارت کا دفاع ‘پہلے بالاکوٹ کے ناکام اقدام اور حال ہی میں لداخ میں بے نقاب ہوا’۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے کسی بھی مذموم حرکت کے خلاف پاکستانی قوم کے جذبے اور مسلح افواج کی تیاریوں کو نظر انداز نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جنوبی ایشیا کے امن اور خوش حالی کی خاطر بھارت تیسری صدی کے چانکیہ بیانیے کو چھوڑ دے اور اکیسویں صدی کے خطے کے امن اور ترقی کے ماڈل کو اپنائے’۔ بھارتی جاسوس بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو سے متعلق تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔ ہائیکورٹ کے کلبھوشن کے معاملہ پر پیشکش سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری 431 روز سے غیر قانونی محاصرے میں ہیں۔ بھارتی افواج کی طرف سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ تشدد میں شوپیاں میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی زندہ مثال ہے۔ 18 جولائی کو بھارتی افواج نے تین کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ ان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ سری نگر میں وکیل بابر قادری کے قتل کی بھی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website