اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ میں دھائیوں تک خدمات انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید کی ملازمت کے آخری دن پر سیکرٹری خارجہ نے منسٹری کے تمام آفیسرز اور سٹاف ممبرز کی طرف سے انھیں شیلڈ پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید کے 40 سال تک فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ خدمات کی تعریف کی۔ دریں اثنا جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے سیکرٹری خارجہ کی طرف سے ہیڈ کانسٹیبل حاجی عبدالمجید کو شیلڈ دینے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے دھائیوں تک وزارت خارجہ میں خدمات انجام دیں انھیں یاد رکھا جائیگا۔ انھوں نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید کی اچھی صحت اورلمبی زندگی کیلئے دعا کی۔
FS Sohail Mahmood received Head Constable Abdul Majeed today on his last day of duty before retirement. On behalf of Foreign Service Officers and staff members, FS thanked HC Abdul Majeed for his dedicated service at @ForeignOfficePk spanning 40 years.
@DrMFaisal 2h Haji Abdul Majeed has remained the face of Foreign Office for decades. He will be dearly missed. I wish him good health and a long life. He is an excellent friend. Buhat Dua.