اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور فرانس کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون کے مواقع موجود ہیں۔یہ بات سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے فرانسیسی سیکرٹری جنرل فرانکوئس دلاترے کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے فرانسیسی سیکرٹری جنرل کے ساتھ گفتگو میں پاکستان اور فرانس کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطحی دوطرفہ وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔
FS reaffirmed importance
Flag of Pakistan
attaches to deeper coop with
Flag of France
in diverse fields. Discussed ways of further enhancing bilateral/multilateral engagement & high-level exchanges.