اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور کینیا کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی سطح پر پی بی سی کے تیسرے رائونڈ کا ورچوئل طریقے سے وزارت خارجہ میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور کینیا کے وزارت خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری امب مچھریہ نے پاک کینیا مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے اورمشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے انگیج افریقہ کے اقدام پرروشنی ڈالی۔اس موقع پر دونوں شخصیات نے افریقہ سے منسلک علاقوں میں امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
FS Sohail Mahmood & Principal Secretary of MFA Amb Macharia held 3rd round of Pak-Kenya BPC. FS reaffirmed resolve to comprehensively upgrade bil ties & strengthen multilat coop. Highlighted ‘Engage Africa’ Initiative;Exchanged views on issues of peace & security in resp regions.