counter easy hit

فرانس سے پاکستانیوں کو نکالنے کا بھارتی شوشہ، پاکستان کی تردید

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر روایتی گھنائونی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کی طرف سے فرانس میں موجود پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کی جھوٹی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانیوں کو فرانس سے نکالنے کی خبروں کو پھیلایا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر جعلی خبریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا ایک ہاتھ ہے۔ فرانس میں پاکستانی قانون کی پاسداری اور معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ حالیہ پیشرفت کے بعد فرانس میں موجود پاکستانیوں کے خلاف کسی قسم کی مشکلات کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ گزشتہ روز پیرس کی ایک مسجد کے نمازیوں اور مسجد کے امام کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں انہیں دھمکی دی گئی کہ مسلمانوں کے لیے فرانس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے معاملے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website