اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے گائوں پر حوثی عسکریت پسندوں کے دہشت گرد حملے مذموم ہیں، دہشتگردی کیخلاف سعودی حکومت کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے سعودی عرب پر حوثی عسکریت پسندوں کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے۔ ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاوں پر دہشت گرد حملے کی مزمت کرتا ہے۔ جزان پر ملٹری پروجیکٹائل داغی گئی اس حملے میں تین شہری زخمی ہویے, زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرناک ہیں ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے